اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامي رضاکاروں کے آپريشن ميں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے درجنوں افراد ہلاک اور زخمي ہوگئے ۔اس رپورٹ کے مطابق فوج اور عوامي رضاکار فورس نے کفرزيتا ،الصياد ،شمالي مورک،اللطامنہ اور دکيلہ نامي علاقوں ميں دہشت گردوں کے فوجي ساز و سامان کو تباہ کرديا ہے ۔
فوج نے اسي طرح ام الدبابيرنامي علاقے ميں دہشت گردوں کے ايندھن سے بھري ايک ٹرک کو تباہ کرديا ہے ۔دہشت گردوں کے خلاف فوج کي کارروائي ميں حمص کے اطراف ميں واقع عين حسين ،تلبيسہ،الوعراور مشرقي حقل شاعر نامي علاقوں ميں بھي متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کي گاڑيوں کو تباہ کردياگيا ۔
.......
/169